Mar 19, 2010

Aye Khuda



خداوندا! تری مرضی
تُو جو بھی امتحاں لے لے
نہیں ہم جانتے جن کو
انہی کا ہمسفر کردے
جو اس جیون سے پیارے ہوں
انھیں ہم سے جدا کر دے
تری مرضی خداوندا
تُو چاہے آگ پانی ہو
تُو چاہے برف جلتی ہو
تُو چاہے پُھول چُبھتے ہوں
تُو چاہے خار خُوشبو دیں
جسے چاہے بتا دے تُو
محبت کس کو کہتے ہیں
جسے چاہے سِکھا دے تُو
عبادت کس کو کہتے ہیں
جسے چاہے ملا دے تُو
جسے چاہے جُدا کر دے
وہ جس نے غم نہ دیکھے ہوں
اسے غم آشنا کر دے
تری مرضی تُو بِن مانگے
سبھی کچھ ہی عطا کر دے
تری مرضی خداوندا
تُو چاہے سب فنا کر دے
خداوندا! تری مرضی
تُو جو بھی امتحاں لے لے
ہمیں جس حال میں رکھے
فقط اتنی گذارش ہے
تُوجو بھی امتحاں لینا
ہمیں بس سُرخرو کرنا


"2 Ajnabi dosT"
KiLLiNg AtTiTudE 

No comments: